امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن سنان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فلیح بن سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہلال بن علی نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی کے جنازہ میں حاضر ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے‘ پس میں نے دیکھا کہ آپ کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری تھے‘ آپ نے پوچھا: تم میں سے کوئی ایسا شخص ہے جس نے رات کو جماع نہ کیا ہو‘ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہوں‘ آپ نے فرمایا: تم ان کی قبر میں اترو‘ پس حضرت ابوطلحہ آپ کی صاحب زادی (حضرت رقیہ) کی قبر میں اترے‘ پس ان کو قبر میں اتارا۔
ابن المبارک نے بیان کیا: فلیح نے کہا: اس کا معنی یہ ہے: جس نے رات کو گناہ نہ کیا ہو‘ امام بخاری نے کہا: قرآن مجید میں ’’لیقترفوا‘‘ کا معنی ہے: تاکہ وہ گناہ کریں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنا هلَالُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عنْه قَالَ شَهِدْنَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عَلَى الْقَبْر فرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ هَل فِيكمْ مِنْ أَحَدٍ لَمْ يُقَارِفْ اللَّيْلَةَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَنَا قَالَ فَانْزِلْ فِي قَبْرِهَا فَنَزَلَ فِي قَبْرِهَا فَقَبَرَهَا قَالَ ابْنُ مُبَارَكٍ قَالَ فُلَيْحٌ أُرَاهُ يَعْنِي الذَّنْبَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ لِيَقْتَرِفُوا أَيْ لِيَكْتَسِبُوا
Reference: Sahih Al Bukhari 1342