امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از الشیبانی از الشعبی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے ایک شخص کے دفن کیے جانے کے بعد رات کو اس کی نمازِ جنازہ پڑھی‘ آپ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ مسلمانوں نے کہا: یہ فلاں شخص ہے‘ جسے رات کو دفن کر دیا گیا تھا‘ پس مسلمانوں نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھی۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيّ عن الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّه عَنْهُمَا قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَليْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ بَعْدَ مَا دُفِن بِليْلَةٍ قَامَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَكَانَ سَأَل عَنْهُ فَقَالَ مَنْ هَذَا فَقَالُوا فُلَانٌ دُفِنَ الْبَارِحَةَ فَصَلَّوْا عَلَيْهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1340