Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 133

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں لیث بن سعد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں نافع نے حدیث بیان کی جو حضرت عبداللہ بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے آزاد شدہ غلام ہیں از حضرت عبداللہ بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کہ ایک شخص مسجد میں کھڑا ہو کر کہنے لگا: یا رسول اللہ! آپ ہمیں کس جگہ سے احرام باندھنے کا حکم دیتے ہیں؟ پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

اہل مدینہ ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں اور اہل شام جحفہ سے احرام باندھیں اور اہل نجد قرن سے احرام باندھیں اور حضرت عمر نے کہا: لوگوں کا یہ زعم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اہل یمن یلملم سے احرام باندھیں اور حضرت ابن عمر یہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کو نہیں سمجھا۔

حَدَّثَنِي قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعٌ مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ

أَنَّ رَجُلًا قَامَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مِنْ أَيْنَ تَأْمُرُنَا أَنْ نُهِلَّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَيُهِلُّ أَهْلُ الشَّأْمِ مِنَ الْجُحْفَةِ، وَيُهِلُّ أَهْلُ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ. وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَيَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ: وَيُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ. وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: لَمْ أَفْقَهْ هَذِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 133