Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1338

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عیاش نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی (ح) انہوں نے کہا: مجھ سے خلیفہ نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:

جب بندہ کو قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی پیٹھ پھیر کر چلے جاتے ہیں حتیٰ کہ وہ ان کے جوتوں کی آواز سنتا ہے، پھر اس کے پاس دو فرشتے آ کر اس کو بٹھا دیتے ہیں، پس وہ اس سے کہتے ہیں: تم اس شخص محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے متعلق کیا کہتے تھے؟ پس وہ کہے گا: میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر اس سے کہا جائے گا: دیکھو! تمہارے بیٹھنے کی جگہ دوزخ میں تھی، اللہ نے اس کو تمہارے لیے جنت میں بیٹھنے کی جگہ سے تبدیل کر دیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس وہ ان دونوں جگہوں کو دیکھے گا، رہا کافر یا منافق تو وہ کہے گا: میں نہیں جانتا، میں وہی کہتا تھا جو لوگ کہتے تھے، پس اس سے کہا جائے گا: تو نے عقل سے جانا نہ قرآن مجید کی تلاوت کی، پھر اس کے دونوں کانوں کے درمیان لوہے کے ہتھوڑے سے ضرب لگائی جائے گی، جس سے وہ چلائے گا اور اس کے چلانے کو جن اور انس کے علاوہ اس کے قریب کی تمام چیزیں سنیں گی۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَليه وَسَلَّمَ قَالَ الْعَبْدُ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَتُوُلِّيَ وَذَهَبَ أَصْحَابُهُ حَتّى إنَه لَيسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ أَتَاهُ مَلَكانِ فَأقْعَدَاهُ فَيَقُولَانِ لَهُ مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسلَّمَ فَيَقُولُ أَشْهَدُ أَنَّهُ عبد اللَّهِ وَرَسُولُهُ فَيُقَالُ انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ مِنْ النَّارِ أَبْدَلَكَ اللَّهُ بِهِ مَقْعدًا مِنْ الْجَنَّةِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيه وَسَلَمَ فَيَرَاهُمَا جَمِيعًا وَأَما الْكَافِرُ أَوْ الْمُنَافِقُ فَيَقُولُ لَا أَدْرِي كُنْتُ أَقُولُ مَا يَقُولُ النَّاسُ فَيُقَالُ لَا دَرَيْتَ وَلَا تَلَيْتَ ثُمَّ يُضْرَبُ بِمِطرقَةٍ مِنْ حَديدٍ ضَربَةً بَيْنَ أُذُنَيْهِ فَيصِيحُ صَيْحَةً يَسْمَعهَا مَنْ يَلِيهِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1338