Sahih Al Bukhari 1337

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن الفضل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ثابت از ابی رافع از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں

کہ ایک سیاہ فام مرد یا عورت جو مسجد کی صفائی کرتا تھا، پس وہ فوت ہو گیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی وفات کا علم نہیں ہوا، پس ایک دن آپ نے اس کا ذکر کیا، پس فرمایا: اس انسان کو کیا ہوا؟ مسلمانوں نے بتایا: یا رسول اللہ! وہ فوت ہو گیا، آپ نے فرمایا: تم نے مجھے خبر کیوں نہیں دی، پس مسلمانوں نے کہا: اس کا اس طرح اور اس طرح قصہ ہے، انہوں نے اس کو کم حیثیت کا سمجھا تھا، آپ نے فرمایا: مجھے اس کی قبر بتاؤ، پھر آپ اس کی قبر پر آئے اور اس پر نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَسْوَدَ رَجُلًا أَوْ امْرَأَة كَانَ يَكُونُ فِي الْمَسْجِدِ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ وَلَمْ يَعْلَمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَليْهِ وَسَلَّمَ بِمَوْتِهِ فَذَكَرَهُ ذَات يومٍ فَقالَ مَا فَعَلَ ذَلِكَ الْإِنْسَانُ قَالُوا مَاتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَفَلَا آذَنْتُمُونِي فَقَالُوا إِنَّهُ كَانَ كَذَا وَكَذَا قِصَّتُهُ قَالَ فَحَقَرُوا شَأْنَهُ قَالَ فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1337