امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از سعد از طلحہ، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی، (ح) ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی از سعد بن ابراہیم از طلحہ بن عبداللہ بن عوف، انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے ایک جنازہ پر نماز پڑھی، پس انہوں نے سورۃ الفاتحہ پڑھی اور فرمایا: تاکہ لوگ جان لیں کہ سورۃ الفاتحہ پڑھنا سنت ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَن سعد عَنْ طَلْحَةَ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عبّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ح حَدَّثَنَا مُحَمَدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْد بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْن عَوْفٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَى جَنَازَةٍ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ قَالَ لِيَعْلَمُوا أَنَّهَا سُنَّةٌ
Reference: Sahih Al Bukhari 1335