امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن داؤد نے حدیث بیان کی از الاعمش از منذر الثوری از محمد بن الحنفیه از حضرت علی رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں ایسا شخص تھا، جس کو مذی بہت آتی تھی، میں نے حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ نبی ﷺ سے سوال کریں، انہوں نے سوال کیا تو آپ نے فرمایا: اس میں وضو کرنا ہے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ
كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً، فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ ﷺ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: فِيهِ الْوُضُوءُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 132