Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1322

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از الشیبانی از الشعبی، انہوں نے بیان کیا: مجھے اس شخص نے خبر دی جو تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک منفرد قبر کے پاس سے گزرا تھا، پس آپ نے ہماری امامت کی، پس ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں، پس ہم نے کہا: اے ابو عمرو! تم کو یہ حدیث کس نے بیان کی؟ انہوں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَن الشَّعْبِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ مَرَّ مَعَ نبيكمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلى قبْرٍ مَنْبُوذٍ فَأَمَّنَا فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ فقلْنَا يَا أَبَا عَمْرٍو مَنْ حَدَّثَكَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1322