Sahih Al Bukhari 1320

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام بن یوسف نے خبر دی کہ ابن جریج نے ان کو خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے عطاء نے خبر دی، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

آج حبش کا ایک نیک شخص فوت ہو گیا، آؤ! اس کی نماز جنازہ پڑھیں، راوی نے کہا: پس ہم نے صفیں بنائیں، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی اور ہماری کئی صفیں تھیں،

ابو الزبیر نے حضرت جابر سے روایت کی کہ میں دوسری صف میں تھا۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَنهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تُوُفِّيَ الْيَوم رجُل صَالِحٌ مِنْ الْحَبَشِ فَهَلُمَّ فَصَلُّوا علَيْه قَالَ فَصَفَفْنَا فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ معَهُ صفوفٌ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ كُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1320