امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی، از حضرت سعید مقبری از والد خود انہوں نے کہا:
ہم ایک جنازہ میں تھے، پس حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑا، پس وہ دونوں جنازے کو رکھنے سے پہلے بیٹھ گئے، پس حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے مروان کا ہاتھ پکڑ کر کہا: کھڑے ہو! پس اللہ کی قسم! ان کو خوب علم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو اس سے منع کرتے تھے، حضرت ابو ہریرہ نے کہا: انہوں نے سچ کہا ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا فِي جَنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِيدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَقَالَ قُمْ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِم هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ أَبُو هُرَيرَةَ صَدَقَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1309