Sahih Al Bukhari 1306

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از محمد از حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت کے وقت ہم سے یہ عہد لیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی، پس پانچ عورتوں کے سوا ہم میں سے کسی نے یہ عہد پورا نہیں کیا، حضرت ام سلیم، حضرت ام العلاء، ابو سبرہ کی بیٹی، معاذ کی بیوی اور دو عورتیں، یا کہا: ابو سبرہ کی بیٹی اور معاذ کی بیوی اور ایک اور عورت۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْد حدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمّ عطيّة رضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَخَذَ عَلَينَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم عنْد الْبَيْعَةِ أَنْ لَا نَنُوحَ فَمَا وَفَتْ مِنَّا امْرَأَةٌ غَيْرَ خَمْسِ نِسْوَةٍ أُمِّ سُليمٍ وَأُم الْعَلَاءِ وَابْنَةِ أَبِي سَبْرَةَ امْرَأَةِ مُعَاذٍ وَامْرَأَتَيْنِ أَوْ ابْنَةِ أَبِي سَبْرَةَ وَامْرأَةِ مُعَاذٍ وَامْرَأَةٍ أُخْرَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1306