امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبداللہ بن حوشب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عمرہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ
جب حضرت زید بن حارثہ، حضرت جعفر اور حضرت عبداللہ بن رواحہ کی شہادت کی خبر آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ گئے، آپ کے چہرے سے غم ظاہر ہو رہا تھا اور میں دروازے کی جھری سے دیکھ رہی تھی، پس آپ کے پاس ایک شخص آیا، اس نے کہا: یا رسول اللہ! حضرت جعفر کی عورتیں رو رہی ہیں، آپ نے حکم دیا کہ وہ ان کو منع کرے، وہ شخص گیا اور پھر آیا، پس اس نے کہا: میں نے ان کو منع کیا تھا، انہوں نے میری بات نہیں مانی، آپ نے اس کو دوبارہ حکم دیا کہ وہ ان کو منع کرے، وہ پھر آیا، پس کہا: اللہ کی قسم! وہ مجھ پر غالب آ گئیں، یا کہا: وہ ہم پر غالب آ گئیں، اس میں محمد بن حوشب کو شک ہے، پس میں نے گمان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس تم ان کے منہ میں مٹی ڈال دو، میں نے دل میں کہا: اللہ تیری ناک کو خاک آلود کرے تو یہ کرنے والا نہیں ہے اور تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ستانا نہیں چھوڑا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهّاب حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَتنِي عَمْرَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ لَمَّا جَاءَ قَتْلُ زَيْدِ بنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَواحَة جَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسَلمَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَطَّلع مِنْ شَقِّ الْبَابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ نِسَاءَ جَعْفَرٍ وَذَكَرَ بكَاءَهُن فَأَمَرَهُ بِأَنْ يَنْهَاهُنَّ فَذهب الرَّجُل ثُمَّ أَتَى فَقَالَ قَدْ نَهَيْتُهُنّ وَذَكَرَ أنَّهنَّ لَمْ يُطِعْنَهُ فَأَمَره الثَّانِيَةَ أن يَنْهَاهُنَّ فَذَهَبَ ثُمَّ أتى فَقَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ غَلَبْنَنِي أَوْ غَلَبْننَا الشَّكُّ مِنْ مُحَمّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بنِ حَوْشَبٍ فَزَعمَتْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلمَ قَالَ فَاحْثُ فِي أَفْوَاههِنَّ التُّرَابَ فَقُلْتُ أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفكَ فَوَاللَّهِ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ وَمَا تَرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مِنْ الْعَنَاءِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1305