امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحسن بن عبدالعزیز نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن حسان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں قریش نے حدیث بیان کی اور وہ ابن حیان ہیں، از ثابت از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابو سیف لوہار کے پاس گئے اور وہ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے رضاعی باپ تھے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابراہیم کو اٹھایا، پس ان کو بوسہ دیا اور سونگھا، پھر اس کے بعد ہم ان کے پاس گئے اور حضرت ابراہیم اس وقت اپنی جان کی سخاوت کر رہے تھے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھیں سخاوت کرنے لگیں، پھر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے آپ سے کہا: یا رسول اللہ! آپ (بھی رو رہے ہیں!) آپ نے فرمایا: اے ابن عوف! یہ آنسو رحمت ہیں، پھر دوبارہ آنسو بہے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک آنکھ رو رہی ہے اور دل غم گین ہے اور ہم صرف وہی بات کہتے ہیں جس سے ہمارا رب راضی ہے اور اے ابراہیم! ہم تمہاری جدائی سے غم زدہ ہیں۔
اس حدیث کو موسیٰ نے از سلیمان بن المغیره از ثابت از انس از نبی صلی اللہ علیہ وسلم روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدّثنَا قُرَيْشٌ هُوَ ابْنُ حَيَّانَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي سَيْفٍ الْقَيْنِ وَكَان ظِئْرًا لِإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّم إِبْرَاهِيمَ فَقَبَّلَهُ وَشَمَّهُ ثُمَّ دخلنَا عَليْهِ بَعْدَ ذَلِكَ وَإِبْرَاهِيمُ يَجُودُ بِنفْسِهِ فَجَعَلَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَذْرِفَانِ فَقَال لَه عبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّه عَنْهُ وَأَنتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ يَا ابْنَ عَوْفٍ إِنَّهَا رَحْمَةٌ ثُمَّ أَتْبَعَها بأُخْرَى فقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم إِنَّ الْعيْنَ تدْمَعُ وَالْقَلْبَ يَحْزَنُ ولا نَقُولُ إِلَّا مَا يَرْضَى رَبُّنَا وَإِنَّا بِفِرَاقِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ رَوَاهُ مُوسَى عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ المُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1303