امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے یحییٰ سے سنا‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت ابن حارثہ اور حضرت جعفر اور حضرت ابن رواحہ کی شہادت کی خبر آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح بیٹھے کہ آپ کے چہرے سے غم ظاہر ہو رہا تھا‘ اور میں دروازہ کی جھری سے دیکھ رہی تھی‘ پس آپ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی خواتین کا اور ان کے رونے کا ذکر کیا‘ آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ ان عورتوں کو (آواز سے رونے سے) منع کرے‘ وہ چلا گیا‘ پھر دوسری بار آیا کہ وہ عورتیں اس کی بات نہیں مانتیں‘ آپ نے فرمایا: ان کو منع کرو‘ وہ تیسری بار آیا‘ پس کہا: اللہ کی قسم! وہ ہم پر غالب آ گئیں یا رسول اللہ! حضرت عائشہ نے گمان کیا کہ آپ نے فرمایا: ان کے مونہوں میں مٹی ڈال دو میں نے (دل میں) کہا: اللہ تیری ناک کو خاک آلود کرے‘ تو نے وہ نہیں کیا جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تجھے حکم دیا تھا اور تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رنجیدہ کرنا بھی نہیں چھوڑتا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
قَالَتْ لَمّا جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَةَ جَلَسَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ شَقِّ الْبَابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ نِسَاءَ جَعْفَرٍ وَذَكَرَ بُكَاءَهُنَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ فَذَهَبَ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ لَمْ يُطِعْنَهُ فَقَالَ انْهَهُنَّ فَأَتَاهُ الثَّالِثَةَ قَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ غَلَبْنَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَالَ فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ فَقُلْتُ أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفَكَ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ تَتْرُكْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْعَنَاءِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1299