امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی از شعبہ از قتادہ از سعید بن المسیب از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما از والد خود رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
میت کو قبر میں اس چیز سے عذاب دیا جاتا ہے جس سے اس پر نوحہ کیا جائے۔
اس حدیث کی روایت میں عبدان کی متابعت عبد الاعلیٰ نے کی ہے، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی اور آدم نے کہا از شعبہ: زندہ کے رونے سے میت کو عذاب دیا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَالَ الْمَيِّتُ يُعذب فِي قَبْرِهِ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1292