Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1291

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن عبید نے حدیث بیان کی از علی بن ربیعہ از حضرت المغیرہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: مجھ پر جھوٹ باندھنا تم میں سے کسی ایک پر جھوٹ باندھنے کی مثل نہیں ہے، جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنے بیٹھنے کی جگہ دوزخ میں بنا لے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس پر نوحہ کیا گیا، اس کو قیامت کے دن اس سے عذاب دیا جائے گا، جس سے نوحہ کیا گیا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يَقُولُ إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذب عَلى أَحَدٍ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فليَتَبوأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ سَمِعْتُ النَبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقول مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْه

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1291