امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عامر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں فلیح بن سلیمان نے حدیث بیان کی از ہلال بن علی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا:
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے جنازہ میں حاضر ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کی ایک جانب بیٹھے ہوئے تھے، پس میں نے دیکھا کہ آپ کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہو رہے تھے، پس آپ نے پوچھا: تم میں سے کوئی ایسا شخص ہے جس نے رات کو جماع نہ کیا ہو؟ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہوں! آپ نے فرمایا: تم قبر میں اترو، پس وہ آپ کی صاحبزادی کی قبر میں اترے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا فُليح بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ عَن أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ شَهِدْنَا بِنْتًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عَلَى الْقَبْر قَالَ فَرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ قَالَ فَقَال هَلْ مِنْكُمْ رَجُلٌ لَمْ يُقَارِفْ اللَّيْلةَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَنَا قَالَ فَانْزِلْ قَالَ فَنَزَلَ فِي قَبْرِهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1285