Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1283

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ثابت نے حدیث بیان کی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے، جو قبر کے پاس بیٹھی ہوئی رو رہی تھی، آپ نے اس سے فرمایا: تم اللہ سے ڈرو اور صبر کرو، اس نے کہا: تم مجھ سے ایک طرف ہٹو، تم پر وہ مصیبت نہیں آئی جو مجھ پر آئی ہے، اور اس نے آپ کو پہچانا نہیں تھا، اس کو بتایا گیا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے، تب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازہ پر آئی، اس نے وہاں دربان نہیں دیکھے، اس نے کہا: میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا، آپ نے فرمایا: صبر اس وقت شمار ہوتا ہے جب پہلی بار صدمہ پہنچے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

مَرَّ النَّبِيُّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ تَبْكِي عند قَبْرٍ فَقَالَ اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي قَالَتْ إِلَيْكَ عَنِّي فَإِنَّكَ لَمْ تُصَبْ بِمصيبَتِي ولَمْ تَعْرِفْهُ فَقِيلَ لَهَا إِنَّهُ النّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتت بَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّم فَلَم تجِدْ عِنْدَهُ بَوَّابِينَ فَقَالَتْ لَم أَعْرِفْك فَقَالَ إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصّدْمَةِ الْأُولَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1283