امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبیداللہ بن موسیٰ نے حدیث بیان کی از معروف بن خربوذ از حضرت ابوالطفیل رضی اللہ عنہ از حضرت علی رضی اللہ عنہ یہی اثر روایت کیا۔(حضرت علی نے فرمایا:
لوگوں سے ایسی احادیث بیان کرو جن کو وہ سمجھ لیں، کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب کی جائے؟)
وَقَالَ عَلِيٌّ
حَدِّثُوا النَّاسَ بِمَا يَعْرِفُونَ، أَتُحِبُّونَ أَنْ يُكَذَّبَ اللهُ وَرَسُولُهُ؟
Reference: Sahih Al Bukhari 127