Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1277

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبد اللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں ابن ابی حازم نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت سہل رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ

ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چادر لے کر آئی ، جس کے کناروں پر بُنائی کی ہوئی تھی ، کیا تم جانتے ہو کہ بردہ کیا چیز ہے؟ لوگوں نے کہا: وہ چادر ہے انہوں نے کہا: ہاں! اس عورت نے کہا: میں نے اس چادر کو اپنے ہاتھ سے بنا ہے تا کہ میں یہ آپ کو پہناؤں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ چادر لے لی ، اس وقت آپ کو اس کی ضرورت بھی تھی ، آپ ہمارے پاس وہ چادر پہن کر آئے ، فلاں شخص نے اس کی تعریف کی، پس کہنے لگا: یہ کتنی اچھی چادر ہے یہ آپ مجھے پہنا دیجئے ، لوگوں نے اس سے کہا: یہ تم نے اچھا نہیں کیا ، اس چادر کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنا تھا اور اس وقت آپ کو اس کی ضرورت تھی، پھر تم نے اس کو مانگ لیا اور تم کو معلوم ہے کہ آپ سوال کو مسترد نہیں کرتے ، اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے پہننے کے لیے اس چادر کا سوال نہیں کیا، میں نے اس لیے سوال کیا ہے تاکہ یہ میرا کفن ہو جائے۔ حضرت سہل نے کہا: پس یہ چادر اس شخص کا کفن ہو گئی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبُرْدَةٍ مَنْسُوجَةٍ، فِيهَا حَاشِيَتُها، أَتَدْرُونَ مَا البُرْدَةُ؟ قَالُوا: الشَّمْلَةُ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَتْ: نَسَجْتُهَا بِيَدِي فَجِئْتُ لِأَكْسُوَكَهَا، فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صلَى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْتَاجًا إِلَيْهَا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا وَإِنَّهَا إِزَارُهُ، فَحَسّنهَا فُلاَنٌ، فَقَالَ: اكْسُنِيهَا، مَا أَحْسَنَهَا، قَالَ القَوْمُ: مَا أَحْسَنْتَ، لَبِسَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْتَاجًا إلَيْهَا، ثُمَّ سَأَلْتَهُ، وَعَلِمْتَ أَنَّهُ لا يَرُدّ، قَالَ: إِنِّي وَاللَّهِ، مَا سَأَلْتُهُ لِأَلْبَسَهُ، إِنَّمَا سَأَلْتُهُ لِتَكُونَ كَفني، قَالَ سَهْلٌ: فَكَانَتْ كَفَنَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1277