Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1276

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص بن غیاث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شقیق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:

ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی، ہم اللہ کی رضا ڈھونڈتے تھے، پس ہمارا اجر اللہ کے ذمہ کرم پر ہو گیا، پس بعض ہم میں سے وہ ہیں جو فوت ہو گئے اور انہوں نے اپنے اجر میں سے کچھ حاصل نہیں کیا ان میں سے حضرت مصعب بن عمیر ہیں، اور ہم میں سے بعض ایسے لوگ ہیں جن کے لیے ان کا پھل پک گیا اور وہ اسے چن چن کر کھاتے ہیں، حضرت مصعب بن عمیر غزوہ احد میں شہید ہو گئے ہمیں ان کے کفن کے لیے کچھ نہ ملا، بس ایک چادر تھی جس سے ان کا سر ڈھانپتے تو پاؤں کھل جاتے تھے پاؤں ڈھانپتے تو سر کھل جاتا تھا، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ان کا سر ڈھانپ دیں اور ان کے پیروں پر اذخر (گھاس) ڈال دیں۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَش حَدَّثَنَا شَقِيقٌ حَدَّثَنَا خَبَّابٌ رَضِيَ الله عَنْهُ

هَاجَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَلْتَمِسُ وَجْهَ الله فوَقَعَ أَجْرُنَا عَلَى اللَّهِ فَمِنَّا مَن مَاتَ لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا مِنْهُمْ مصْعبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعت لَهُ ثمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا قُتِلَ يَوْم أُحُدٍ فلَمْ نَجِدْ مَا نُكَفِّنُهُ إِلَّا بُردةً إِذَا غَطَّينَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُه فَأَمَرَنا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّمَ أَنْ نغَطِّي رَأْسَهُ وَأَنْ نَجْعَل على رِجْلَيْهِ مِن الْإِذْخِرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1276