Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1275

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مقاتل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے خبر دی از سعد بن ابراہیم از والد خود ابراہیم، انہوں نے بیان کیا

کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس کھانا لایا گیا، وہ اس وقت روزہ دار تھے، پس انہوں نے کہا: حضرت مصعب بن عمیر کو شہید کر دیا گیا اور وہ مجھ سے بہتر تھے، ان کو ایک ایسی چادر میں کفن دیا گیا تھا کہ اگر ان کا سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پیر کھل جاتے تھے اور اگر ان کے پیر ڈھانپے جاتے تو ان کا سر کھل جاتا اور ان کو دفن کر دیا، اور انہوں نے کہا کہ حضرت حمزہ کو شہید کر دیا گیا اور وہ مجھ سے بہتر تھے، پھر ہمارے لیے دنیا کشادہ کر دی گئی جیسا کہ کشادہ کر دی گئی اور ہم کو دنیا سے وہ دیا گیا جو دیا گیا اور ہم کو یہ ڈر ہے کہ ہماری نیکیوں کا اجر ہمیں جلدی دے دیا گیا ہے، پھر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ رونے لگے اور کھانا ترک کر دیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَة عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ إِبْرَاهِيمَ

أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ أُتِيَ بِطَعَامٍ وَكَانَ صَائِمًا فَقَالَ قُتِلَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَهُوَ خَيرٌ مِنِّي كُفِّنَ فِي بُرْدَةٍ إِنْ غُطِّيَ رَأسهُ بدتْ رِجْلَاهُ وَإِنْ غُطِّيَ رِجْلَاهُ بَدا رَأْسهُ وَأُرَاهُ قَالَ وَقُتِلَ حَمْزَةُ وَهُو خَيْرٌ مِنِّي ثُمَّ بُسِطَ لَنَا مِنْ الدُّنْيَا مَا بُسِطَ أَوْ قَالَ أُعْطِينَا مِنْ الدُّنْيَا مَا أُعْطِينَا وَقَدْ خَشِينَا أَنْ تَكُونَ حَسَنَاتُنَا عُجِّلَتْ لَنَا ثُمَّ جَعَلَ يَبْكِي حَتّى تَرَكَ الطَّعَامَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1275