امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از عمرو و ایوب از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ
ایک شخص میدانِ عرفہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوا تھا، وہ اپنی سواری سے گر پڑا، ایوب نے کہا: ”فوقصته“ اور عمرو نے کہا: ”فاقعته“ (پس اس کو سواری نے گرا دیا)، پس وہ فوت ہو گیا، پس آپ نے فرمایا: اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو اور اس کو خوشبو نہ لگانا، اور نہ اس کا سر ڈھانپنا کیونکہ اس کو قیامت کے دن اٹھایا جائے گا، ایوب نے کہا: اس حال میں کہ وہ تلبیہ پڑھ رہا ہو گا، عمرو نے کہا: وہ تلبیہ پڑھنے والا ہو گا۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ عَن سعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ كَانَ رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَوَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ قَالَ أَيُّوبُ فَوَقَصَتْهُ وَقَالَ عَمْرٌو فَأَقْصَعَتْهُ فَمَاتَ فَقَالَ اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَيُّوبُ يُلَبِّي وَقَالَ عَمْرٌو مُلَبِّيًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1268