Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1267

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے خبر دی از ابی بشر از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما

کہ ایک شخص کو اس کے اونٹ نے گرا دیا اور ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور وہ شخص محرم تھا، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کو دو کپڑوں میں کفن پہناؤ اور اس کو خوشبو نہ لگانا اور نہ اس کا سر ڈھانپنا کیونکہ اللہ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھائے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ

أَنَّ رَجُلًا وَقَصَهُ بَعِيرُه ونحنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسدرٍ وَكَفّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُمِسُّوهُ طيبًا وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثه يَومَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1267