Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1266

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میدانِ عرفہ میں کھڑا ہوا تھا، اچانک وہ اپنی سواری سے گرا جس نے اس کو ہلاک کر دیا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو پانی سے اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو اور اس کو خوشبو نہ لگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو کیونکہ اللہ اس کو قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ وہ تلبیہ پڑھ رہا ہو گا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْر عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ إِذ وقَع مِنْ رَاحِلَتِهِ فَأَقْصَعَتْهُ أَوْ قَالَ فأَقْعصَتْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وكَفّنوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُه يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1266