امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی از ہشام بن حسان، انہوں نے کہا: ہمیں حفصہ نے حدیث بیان کی از حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادیوں میں سے ایک فوت ہو گئیں، پس ہمارے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے، پس فرمایا: اس کو بیری کے پتوں سے تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ غسل دو اگر تم اس کو مناسب سمجھو اور اس کے آخر میں کافور رکھنا یا کچھ کافور، پھر جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے مطلع کرنا، پس جب ہم فارغ ہو گئیں تو ہم نے آپ کو مطلع کیا، آپ نے ہم کو اپنا تہبند عطا کیا، پس ہم نے ان کے بالوں کی تین مینڈھیاں بنائیں اور ان کو ان کے پیچھے ڈال دیا۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ قَالَ حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّة رضي اللَّهُ عَنْهَا
قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَى بَنَات النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّم فَأتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلَّم فَقَالَ اغْسِلْنَهَا بِالسِّدْرِ وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيتُنَ ذَلِكَ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَألقَى إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَضَفَرْنَا شَعَرَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ وَأَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1263