Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 125

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قیس بن حفص نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش سلیمان نے حدیث بیان کی از ابراہیم از علقمہ از حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نبی ﷺ کے ساتھ مدینہ کے کھنڈرات میں جا رہا تھا اور آپ لاٹھی پر ٹیک لگاتے تھے وہ آپ کے ساتھ تھی، آپ یہود کے ایک گروہ کے پاس سے گزرے انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: ان سے روح کے متعلق سوال کرو۔ ان میں سے بعض نے کہا: سوال نہ کرو یہ کوئی ایسا جواب نہ دیں جس کو تم ناپسند کرو دوسروں نے کہا: ہم ان سے ضرور سوال کریں گے، پھر ان میں سے ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا: یا ابا القاسم! روح کی کیا حقیقت ہے؟ پس آپ خاموش رہے، میں نے (دل میں) کہا: آپ کی طرف وحی کی جا رہی ہے، پس میں کھڑا ہو گیا، جب آپ سے نزولِ وحی کی کیفیت دور ہو گئی تو آپ نے پڑھا: "اور یہ لوگ آپ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں، آپ کہیے کہ روح میرے رب کے امر سے ہے اور تم کو جو بھی علم دیا گیا ہے وہ تھوڑا ہے" (بنی اسرائیل: ۸۵)۔ الاعمش نے کہا: ہماری قراءت میں اسی طرح ہے۔

حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ سُلَيْمَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ

بَيْنَا أَنَا أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي خَرِبِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَسِيبٍ مَعَهُ، فَمَرَّ بِنَفَرٍ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: سَلُوهُ عَنِ الرُّوحِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَا تَسْأَلُوهُ؛ لَا يَجِيءُ فِيهِ بِشَيْءٍ تَكْرَهُونَهُ. فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَنَسْأَلَنَّهُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، مَا الرُّوحُ؟ فَسَكَتَ. فَقُلْتُ: إِنَّهُ يُوحَى إِلَيْهِ، فَقُمْتُ، فَلَمَّا انْجَلَى عَنْهُ فَقَالَ: ﴿وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الرُّوْحِؕ-قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّیْ وَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِیْلًا﴾. قَالَ الْأَعْمَشُ: هَكَذَا فِي قِرَاءَتِنَا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 125