Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1254

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب الثقفی نے حدیث بیان کی از ایوب از محمد از حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ

ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ہم اس وقت آپ کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں، آپ نے فرمایا: ان کو تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ پانی سے اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کے آخر میں کافور رکھنا اور جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دینا، پس جب ہم فارغ ہو گئیں تو ہم نے آپ کو اطلاع دی، آپ نے ہم کو اپنا تہبند دیا اور فرمایا: اس کو ان کے بدن سے ملا دینا،

پس ایوب نے کہا: مجھے حفصہ نے محمد کی مثل حدیث بیان کی اور حفصہ کی حدیث میں مذکور تھا: ان کو طاق مرتبہ غسل دینا اور اس میں تین یا پانچ یا سات مرتبہ کا ذکر تھا، اور اس میں یہ ذکر تھا کہ ان کی دائیں جانب سے ابتداء کرنا اور وضوء کے اعضاء سے غسل شروع کرنا اور اس میں یہ ذکر تھا کہ حضرت ام عطیہ نے کہا: اور ہم نے ان کے بالوں کی تین چوٹیاں بنائیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عن محَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّه عنهَا

قالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابنته فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَاجْعلْنَ في الْآخِرَةِ كَافُورًا فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقى إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاه فَقَالَ أَيّوبُ وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِمِثل حَدِيثِ محَمَّدٍ وَكَانَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ اغْسِلْنَهَا وِتْرًا وَكَانَ فِيهِ ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا وَكَانَ فِيهِ أَنَّهُ قَالَ ابْدَءُوا بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا وَكَانَ فِيهِ أَنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ قَالَتْ وَمشَطْنَاها ثَلَاثةَ قُرُونٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1254