Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1253

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسماعیل بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از ایوب السختیانی از محمد بن سیرین از حضرت ام عطیہ الانصاریہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی فوت ہو گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے پس آپ نے فرمایا: اس کو تین دفعہ یا پانچ دفعہ یا اس سے زیادہ دفعہ غسل دو اگر تم اس کو مناسب سمجھو پانی اور بیری کے پتوں سے اور اس کے آخر میں کافور یا کچھ کافور رکھ دینا، پس جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتانا، پس جب ہم فارغ ہو گئیں تو ہم نے آپ کو بتایا، پس آپ نے ہم کو اپنا تہبند دیا اور فرمایا: اس تہبند کو اس کا ازار بنا دینا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عن أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ رَضِيَ الله عَنهَا

قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفّيتْ ابْنَتُهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنّ ذلِكَ بمَاءٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فأَعْطَانَا حِقْوَهُ فَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاه تَعْنِي إِزارَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1253