Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 124

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن ابی سلمہ نے حدیث بیان کی از زہری از عیسیٰ بن طلحہ از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما انہوں نے کہا:

میں نے نبی ﷺ کو جمرہ کے پاس دیکھا آپ سے سوال کیا جا رہا تھا، ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے نحر (ذبح) کر لیا، آپ نے فرمایا: اب کنکریاں مار لو کوئی حرج نہیں! دوسرے شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے نحر کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا، آپ نے فرمایا: اب نحر کر لو کوئی حرج نہیں، آپ سے جس چیز کے بھی مقدم یا مؤخر کرنے کے متعلق سوال کیا گیا، آپ نے فرمایا: اب کر لو کوئی حرج نہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ

رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ عِنْدَ الْجَمْرَةِ وَهُوَ يُسْأَلُ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟ قَالَ: ارْمِ وَلَا حَرَجَ. قَالَ آخَرُ: يَا رَسُولَ اللهِ، حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ؟ قَالَ: انْحَرْ وَلَا حَرَجَ. فَمَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ: افْعَلْ وَلَا حَرَجَ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 124