(امام بخاری روایت کرتے ہیں): 'ہمیں محمد نے حدیث بیان کی،' انہوں نے کہا: 'ہمیں ابو معاویہ نے خبر دی از ابی اسحاق الشیبانی از شعبی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک انسان فوت ہو گیا۔ جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیادت کرتے تھے، وہ رات کو فوت ہوا تھا تو صحابہ نے رات کو اسے دفن کر دیا، جب صبح ہوئی تو انہوں نے آپ کو خبر دی، آپ نے فرمایا: تمہیں کس چیز نے مجھے اس کی اطلاع دینے سے باز رکھا تھا؟ صحابہ نے کہا: وہ رات کا وقت تھا، ہم نے اس کو ناپسند کیا کہ اندھیرے میں آپ کو آنے میں مشکل پیش آئے، پس آپ اس کی قبر پر آئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضي اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ
مَاتَ إِنْسَانٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعودهُ فَمَاتَ بِاللَّيْلِ فَدَفَنُوهُ لَيْلًا فَلَمّا أَصْبَحَ أَخْبَرُوهُ فَقَالَ مَا مَنَعَكُمْ أَنْ تُعْلِمُونِي قَالُوا كَانَ اللَّيْلُ فَكَرِهْنَا وَكَانَتْ ظُلْمَةٌ أَنْ نَشُقَّ عَلَيْكَ فَأتى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1247