Sahih Al Bukhari 1246

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): 'ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از حمید بن هلال از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

زید (بن حارثہ) نے جھنڈا پکڑا پس وہ شہید ہو گئے، پھر جعفر (بن ابی طالب) نے جھنڈا پکڑا پس وہ شہید ہو گئے، پھر عبد اللہ بن رواحہ نے جھنڈا پکڑا پس وہ شہید ہو گئے اور بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے، پھر بغیر کسی کے مشورے کے خالد بن ولید نے جھنڈا پکڑا پس ان کو فتح حاصل ہو گئی۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ قَالَ

قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْد فأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ثُمّ أَخذهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ وَإِنَّ عَيْنَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ علَيْه وَسَلَّمَ لَتَذْرِفَانِ ثُمَّ أَخَذَها خالِدُ بْن الْوَلِيدِ مِنْ غَيْرِ إِمْرَةٍ فَفُتِح لَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1246