امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن ابی سلمہ نے حدیث بیان کی از الاوزاعی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن شہاب نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے خبر دی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں: سلام کا جواب دینا‘ مریض کی عیادت کرنا‘ جنازوں کے ساتھ جانا‘ دعوت کو قبول کرنا اور چھینک لینے والے کو جواب دینا۔
عمرو بن سلمہ کی متابعت عبدالرزاق نے کی ہے‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی‘ اور اس حدیث کو سلامہ نے عقیل سے روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ رَدُّ السَّلاَمِ، وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ، وَاتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ، وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ، وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ ". تَابَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ. وَرَوَاهُ سَلاَمَةُ عَنْ عُقَيْلٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1240