امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے جریر نے خبر دی ہے از منصور از ابی وائل از حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا: ایک شخص نے نبی ﷺ کے پاس آ کر کہا: یا رسول اللہ!
اللہ کی راہ میں قتال کرنے کی کیا تعریف ہے؟ کیونکہ ہم میں سے ایک شخص غضب میں قتال کرتا ہے اور ایک شخص حمیت (زبان یا قبیلہ کے تعصب) میں قتال کرتا ہے، آپ نے اپنا سر اٹھایا، آپ نے جس وقت سر اٹھایا تواس وقت وہ سائل کھڑا ہوا تھا؛ آپ نے فرمایا: جس نے اس لیے قتال کیا کہ اللہ کا دین سر بلند ہو وہ اللہ عزوجل کی راہ میں قتال ہے۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ
جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ،مَا الْقِتَالُ فِي سَبِيلِ اللهِ؟ فَإِنَّ أَحَدَنَا يُقَاتِلُ غَضَبًا، وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً؟! فَرَفَعَ إِلَيْهِ رَأْسَهُ، قَالَ: وَمَا رَفَعَ إِلَيْهِ رَأْسَهُ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ قَائِمًا. فَقَالَ: مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ ﷿.
Reference: Sahih Al Bukhari 123