Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1239

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از الاشعت، انہوں نے کہا: میں نے معاویہ بن سوید بن مقرن سے سنا از حضرت البراء رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چیزوں کا حکم دیا اور سات چیزوں سے منع فرمایا: ہمیں جنازوں کے ساتھ جانے کا، مریض کی عیادت کرنے کا، دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنے کا، مظلوم کی مدد کرنے کا، قسم پوری کرنے کا، سلام کا جواب دینے کا اور چھینک لینے والے کو دعا دینے کا حکم دیا، اور ہم کو چاندی کے برتن استعمال کرنے سے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشم، دیباج، قسی اور استبرق پہننے سے منع فرمایا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ عَنْ الْبراءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ

أَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّم بِسبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِاتِّباعِ الْجَنَائِزِ وَعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِبْرَارِ الْقَسَم وَرَدِّ السَّلَامِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ ونَهَانَا عَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَالْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَالْقَسِّيِّ وَالْإِسْتبْرقِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1239