امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن سلیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ابن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ثوری نے حدیث بیان کی از ہشام از فاطمہ از حضرت اسماء رضی اللہ عنہا، انہوں نے کہا:
میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور وہ کھڑی ہوئی نماز پڑھ رہی تھیں اور نمازی کھڑے ہوئے تھے، میں نے پوچھا: لوگوں کو کیا ہوا ہے؟ تو حضرت عائشہ نے سر سے آسمان کی طرف اشارہ کیا، میں نے پوچھا: یہ کوئی علامت ہے؟ تو انہوں نے سر سے اشارہ کیا یعنی ہاں!
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَهِيَ تُصَلِّي قَائِمَةً وَالنَّاسُ قِيَامٌ فَقُلْتُ مَا شَأْنُ النَّاسِ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ فَقُلْتُ آيَةٌ فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ نَعَمْ
Reference: Sahih Al Bukhari 1235