Sahih Al Bukhari 1230

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از الاعرج از حضرت عبداللہ ابن بحینہ الاسدی جو بنو عبدالمطلب کے حلیف ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں کھڑے ہو گئے حالانکہ آپ کو بیٹھنا تھا، پس جب آپ نے نماز مکمل کی تو سہو کے دو سجدے کیے، پس ہر سجدہ کے لیے بیٹھے ہوئے تکبیر پڑھی سلام پھیرنے سے پہلے، اور لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ دو سجدے کیے، آپ کو جو بیٹھنا تھا جس کو آپ بھول گئے تھے اس کے لیے یہ دو سجدے کیے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ الْأَسْدِيِّ حَلِيفِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَكَبَّرَ فِي كُلِّ سَجْدَةٍ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَسَجَدَهُمَا النَّاسُ مَعَهُ مَكَانَ مَا نَسِيَ مِنْ الْجُلُوسِ تَابَعَهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ فِي التَّكْبِيرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1230