امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک بن انس نے حدیث بیان کی از ایوب بن ابی تمیمہ سختیانی از محمد بن سیرین از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت نماز پڑھانے کے بعد (نمازیوں کی طرف) مڑ گئے تو آپ سے حضرت ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آیا ذوالیدین نے سچ کہا ہے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں! پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے دو اور رکعت پڑھائیں، پھر آپ نے سلام پھیر دیا، پھر آپ نے اللہ اکبر کہا، پس آپ نے سجدہ کیا پہلے سجدہ کی مثل یا اس سے طویل، پھر آپ نے سجدہ سے سر اٹھایا۔
ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از سلمہ بن علقمہ، انہوں نے کہا: میں نے محمد سے پوچھا: کیا سہو کے دو سجدوں میں تشہد ہے؟ انہوں نے کہا: حضرت ابو ہریرہ کی حدیث میں نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنْ اثْنَتَيْنِ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ أَقَصُرَتْ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالَ النَّاسُ نَعَمْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى اثْنَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ فِي سَجْدَتَيْ السَّهْوِ تَشَهُّدٌ قَالَ لَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1228