Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1227

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از سعد بن ابراہیم از ابی سلمہ از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا:

ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی، پس سلام پھیر دیا، پھر آپ سے حضرت ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہو گئی؟ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے پوچھا: آیا جو یہ کہہ رہے ہیں وہ حق ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! پس آپ نے دو اور رکعت پڑھائیں، پھر (سہو کے) دو سجدے کیے۔ سعد نے کہا: اور میں نے عروہ بن الزبیر کو دیکھا، انہوں نے مغرب کی دو رکعت پڑھائیں، پھر سلام پھیر دیا اور کلام کیا، پھر باقی نماز پڑھائی اور (سہو کے) دو سجدے کیے اور کہا: اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ الصَّلاَةُ يَا رَسُولَ اللَّهَ أَنَقَصَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِهِ ‏ "‏ أَحَقٌّ مَا يَقُولُ ‏"‏‏.‏ قَالُوا نَعَمْ‏.‏ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ‏.‏ قَالَ سَعْدٌ وَرَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّى مِنَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فَسَلَّمَ وَتَكَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَقَالَ هَكَذَا فَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1227