Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1226

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از الحکم از ابراہیم از علقمہ از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پانچ رکعات پڑھا دیں، آپ سے پوچھا گیا: کیا اب نماز میں اضافہ ہو گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت ابن مسعود نے کہا: آپ نے پانچ رکعات نماز پڑھائی ہے، آپ نے سلام پھیرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کیے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ ‏ "‏ وَمَا ذَاكَ ‏"‏‏.‏ قَالَ صَلَّيْتَ خَمْسًا‏.‏ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1226