امام بخاری روایت کرتے ہیں: 'ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: 'ہمیں امام مالک نے خبر دی از یحییٰ بن سعید از عبدالرحمن الاعرج از حضرت عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی دو رکعت پڑھ کر کھڑے ہو گئے اور دو رکعت کے بعد نہیں بیٹھے' جب آپ نے نماز پڑھ لی تو دو سجدے کیے پھر اس کے بعد سلام پھیر دیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ مِنِ اثْنَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ لَمْ يَجْلِسْ بَيْنَهُمَا، فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1225