(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسحاق بن منصور نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں روح نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عمر نے حدیث بیان کی جو ابن سعید ہیں، انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے خبر دی از حضرت عقبہ بن الحارث رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا:
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی، پس جب آپ نے سلام پھیرا تو جلدی سے کھڑے ہو گئے اور اپنی بعض ازواج کے حجرے میں داخل ہوئے، پھر آپ نکل آئے، آپ نے جلدی کی وجہ سے نمازیوں کے چہروں پر تعجب کے آثار دیکھے تو آپ نے فرمایا: مجھے نماز میں یاد آیا کہ ہمارے پاس (کچھ) سونا ہے، سو مجھے ناپسند ہوا کہ وہ ہمارے پاس شام یا رات گزارے، پس میں نے اس کو تقسیم کرنے کا حکم دیا۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ، حَدَّثَنَا عُمَرُ ـ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ـ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْعَصْرَ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ سَرِيعًا دَخَلَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ، ثُمَّ خَرَجَ وَرَأَى مَا فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ مِنْ تَعَجُّبِهِمْ لِسُرْعَتِهِ فَقَالَ " ذَكَرْتُ وَأَنَا فِي الصَّلاَةِ تِبْرًا عِنْدَنَا، فَكَرِهْتُ أَنْ يُمْسِيَ أَوْ يَبِيتَ عِنْدَنَا فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1221