Sahih Al Bukhari 120

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: مجھے میرے بھائی نے حدیث بیان کی از ابن ابی ذئب از سعید المقبری از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وہ کہتے ہیں

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (علم کے) دو برتن یاد رکھے ہیں، ایک برتن کو تو میں نے پھیلا دیا اور دوسرے کو اگر میں پھیلاتا تو میرا یہ حلقوم کاٹ دیا جاتا۔ © ابوعبداللہ (امام بخاری) نے کہا: ”البلعوم“ وہ نالی ہے، جس سے طعام گزرتا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَخِي، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ

حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ وِعَاءَيْنِ: فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَبَثَثْتُهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَلَوْ بَثَثْتُهُ قُطِعَ هَذَا الْبُلْعُومُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 120