اور لیث نے کہا: مجھے جعفر نے حدیث بیان کی از عبدالرحمن بن ہرمز، انہوں نے کہا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے کو ندا دی اور وہ اس وقت اپنے گرجے میں تھا، اس نے کہا: یا جریج! جریج نے (دل میں) کہا: اے اللہ! (ایک طرف) میری ماں ہے اور (دوسری طرف) میری نماز ہے، اس کی ماں نے کہا: یا جریج! جریج نے کہا: اے اللہ! میری ماں ہے اور میری نماز ہے، اس کی ماں نے کہا: یا جریج! اس نے کہا: میری ماں ہے اور میری نماز ہے، اس کی ماں نے کہا: اے اللہ! جریج اس وقت تک نہ مرے حتیٰ کہ فاحشہ عورتوں کے چہرے (میں فتنہ کو) دیکھ لے اور اس کے گرجے میں ایک چرواہی آتی تھی جو بکریوں کو چراتی تھی، اس نے بچہ جن دیا، اس سے پوچھا گیا: یہ کس کا بچہ ہے؟ اس نے کہا: یہ جریج سے ہے، جریج گرجے سے اترا، جریج نے کہا: وہ عورت کہاں ہے جس کا یہ زعم ہے کہ اس کا بیٹا میرا ہے، جریج نے کہا: اے بچے! تیرا باپ کون ہے؟ اس نے کہا: بکریوں کا چرواہا۔
وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نَادَتِ امْرَأَةٌ ابْنَهَا، وَهْوَ فِي صَوْمَعَةٍ قَالَتْ يَا جُرَيْجُ. قَالَ اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلاَتِي. قَالَتْ يَا جُرَيْجُ. قَالَ اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلاَتِي. قَالَتْ يَا جُرَيْجُ. قَالَ اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلاَتِي. قَالَتِ اللَّهُمَّ لاَ يَمُوتُ جُرَيْجٌ حَتَّى يَنْظُرَ فِي وَجْهِ الْمَيَامِيسِ. وَكَانَتْ تَأْوِي إِلَى صَوْمَعَتِهِ رَاعِيَةٌ تَرْعَى الْغَنَمَ فَوَلَدَتْ فَقِيلَ لَهَا مِمَّنْ هَذَا الْوَلَدُ قَالَتْ مِنْ جُرَيْجٍ نَزَلَ مِنْ صَوْمَعَتِهِ. قَالَ جُرَيْجٌ أَيْنَ هَذِهِ الَّتِي تَزْعُمُ أَنَّ وَلَدَهَا لِي قَالَ يَا بَابُوسُ مَنْ أَبُوكَ قَالَ رَاعِي الْغَنَمِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1206