امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن ابی حازم نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت سہل رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم بنی عمرو بن عوف کے درمیان صلح کرانے کے لیے گھر سے نکلے اور نماز کا وقت آ گیا، پس حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، پس کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہاں مصروف ہو گئے، کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے؟ حضرت ابوبکر نے کہا: ہاں! اگر تم چاہو، پس حضرت بلال نے نماز کی اقامت کہی، پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، پس نماز پڑھائی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم صفوں کو چیرتے ہوئے چلتے ہوئے آئے، حتیٰ کہ آپ صف اول میں کھڑے ہو گئے، پس نمازیوں نے تالیاں بجانی شروع کیں، حضرت سہل نے کہا: کیا تم تالی بجانا جانتے ہو؟ وہ ہاتھ پر ہاتھ مارتے تھے اور حضرت ابوبکر اپنی نماز میں ادھر ادھر توجہ نہیں کرتے تھے، پس جب نمازیوں نے زیادہ تالیاں بجائیں تو حضرت ابوبکر متوجہ ہوئے تو دیکھا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم صف میں کھڑے ہوئے تھے، آپ نے حضرت ابوبکر کو اشارہ کیا کہ اپنی جگہ نماز پڑھاتے رہو، حضرت ابوبکر نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کر کے اللہ کا شکر ادا کیا، پھر الٹے پاؤں پیچھے لوٹ گئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر نماز پڑھادی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصْلِحُ بَيْنَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَحَانَتِ الصَّلاَةُ، فَجَاءَ بِلاَلٌ أَبَا بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ فَقَالَ حُبِسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَتَؤُمُّ النَّاسَ قَالَ نَعَمْ إِنْ شِئْتُمْ. فَأَقَامَ بِلاَلٌ الصَّلاَةَ، فَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فَصَلَّى، فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَمْشِي فِي الصُّفُوفِ يَشُقُّهَا شَقًّا حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ الأَوَّلِ، فَأَخَذَ النَّاسُ بِالتَّصْفِيحِ. قَالَ سَهْلٌ هَلْ تَدْرُونَ مَا التَّصْفِيحُ هُوَ التَّصْفِيقُ. وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ لاَ يَلْتَفِتُ فِي صَلاَتِهِ، فَلَمَّا أَكْثَرُوا الْتَفَتَ فَإِذَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي الصَّفِّ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ مَكَانَكَ. فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَيْهِ، فَحَمِدَ اللَّهَ، ثُمَّ رَجَعَ الْقَهْقَرَى وَرَاءَهُ وَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى.
Reference: Sahih Al Bukhari 1201