Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 11

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں سعید بن یحییٰ بن سعید القرشی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ہمیں حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں ابو بردہ بن عبد اللہ بن ابی بردہ نے حدیث بیان کی، از بردہ از ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! اسلام کی کون سی خصلت سب سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی زبان اور اس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ﵁ قَالَ

قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 11