امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن ابی بکر ابو مصعب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن ابراہیم بن دینار نے حدیث بیان کی از ابن ابی ذئب از سعید المقبری از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں:
میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! میں آپ سے بہ کثرت احادیث سنتا ہوں‘ جن کو میں بھول جاتا ہوں‘ آپ نے فرمایا: تم اپنی چادر پھیلاؤ‘ پس میں نے اپنی چادر پھیلائی‘ آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چلو بنایا (اور اس کو میری چادر میں ڈال دیا)‘ پھر فرمایا: اس چادر کو اپنے جسم کے ساتھ چمٹا لو‘ سو میں نے اس چادر کو اپنے جسم کے ساتھ چمٹا لیا‘ پھر اس کے بعد میں کوئی چیز نہیں بھولا۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی فدیک نے یہی حدیث بیان کی‘ یا کہا: آپ نے اپنے ہاتھ سے اس میں چُلو بنایا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَبُو مُصْعَبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ
قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَسْمَعُ مِنْكَ حَدِيثًا كَثِيرًا أَنْسَاهُ. قَالَ: ابْسُطْ رِدَاءَكَ. فَبَسَطْتُهُ. قَالَ: فَغَرَفَ بِيَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ: ضُمُّهُ. فَضَمَمْتُهُ، فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدَهُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 119