Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1199

امام بخاری روایت کرتے ہیں: 'ہمیں ابن نمیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: 'ہمیں ابن فضیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: 'ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از ابراہیم از علقمہ از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے تھے اور آپ نماز میں ہوتے تھے تو آپ ہمیں سلام کا جواب دیتے تھے جب ہم النجاشی کے پاس سے لوٹے، ہم نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے ہم کو سلام کا جواب نہیں دیا (اور بعد میں بتایا کہ ) نماز کی مشغولیت تھی۔ اس حدیث کی دوسری سند: ہمیں اسحاق بن منصور نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہریم بن سفیان نے حدیث بیان کی از الاعمش از ابراہیم از علقمہ از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، اسی کی مثل مروی ہے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي الصَّلاَةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا وَقَالَ ‏ "‏ إِنَّ فِي الصَّلاَةِ شُغْلاً ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1199