امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبدالملک، انہوں نے کہا: میں نے زیاد کے آزاد شدہ غلام قزعہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چار حدیثوں کی روایت کرتے تھے جو مجھے بہت اچھی اور دلکش لگیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کوئی عورت اپنے خاوند یا محرم کے بغیر دو دن کا سفر نہ کرے، اور دو دن روزہ نہ رکھے، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کو اور دو نمازوں کے بعد نماز نہ پڑھے: صبح کی نماز کے بعد حتیٰ کہ سورج طلوع ہو جائے اور عصر کے بعد حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے اور تین مسجدوں کے سوا اونٹنیوں پر کجاوے نہ کسے جائیں: مسجد حرام، مسجد اقصی اور میری مسجد۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ سَمِعْتُ قَزعَةَ مَوْلَى زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ بأربع عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّم فَأَعْجَبْنَنِي وَآنَقْنَنِي قَالَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ يَوْمَيْنِ إِلَّا مَعَهَا زَوْجهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ وَلَا صَوْمَ فِي يَوْمَيْنِ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاتَيْنِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وبَعْد الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ وَلَا تُشَدُّ الرِّحَال إِلَا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِد الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى وَمَسْجِدِي
Reference: Sahih Al Bukhari 1197