Sahih Al Bukhari 1184

امام بخاری روایت کرتے ہیں: 'ہمیں عبداللہ بن یزید نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: 'ہمیں سعید بن ابی ایوب نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: مجھے یزید بن ابی حبیب نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: میں نے مرثد بن عبداللہ الیزنی سے سنا' انہوں نے کہا:

میں حضرت عقبہ بن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، پس میں نے کہا: کیا آپ ابو تمیم پر تعجب نہیں کرتے، وہ مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت پڑھتے ہیں، پس حضرت عقبہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہم بھی پڑھتے تھے، میں نے کہا: پھر آپ کو اب کیا چیز مانع ہے؟ انہوں نے کہا: شغل۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، قَالَ سَمِعْتُ مَرْثَدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيَّ، قَالَ أَتَيْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ

فَقُلْتُ أَلَا أُعْجِبُكَ مِنْ أَبِي تَمِيمٍ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ.‏ فَقَالَ عُقْبَةُ: إِنَّا كُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.‏ قُلْتُ فَمَا يَمْنَعُكَ الْآنَ؟ قَالَ: الشُّغْلُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1184